سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ کی تنخواہ اڑھائی سے ساڑھے 12 لاکھ ہونے پر وزیرخزانہ کی وضاحت

اسلام آباد (پاکستان نیوز اردو) چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہیں اڑھائی لاکھ روپے سے ساڑھے بارہ لاکھ روپے ہونے سے متعلق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی وضاحت آگئی۔
تفصیل کے مطابق پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے بعد سوال جواب کے سیشن میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہیں اڑھائی لاکھ سے بڑھ کر ساڑھے 12لاکھ روپے ماہانہ کردی گئیں،اس پر کیا کہیں گے ؟
وزیرخزانہ نے بتایا کہ وزرا، وزرامملکت ، پارلیمنٹیرینز کی تنخواہیں آخری دفعہ کب بڑھی تھیں،یہ بھی دیکھنا چاہیے ، کابینہ کی تنخواہوں میں آخری اضافہ 2016میں ہوا تھا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بات کرتے ہیں تو وزراء کی بھی بڑھی چاہئے،اگر ہر سال تنخواہ بڑھتی رہتی تو ایک دم بڑھنے والی بات نہ ہوتی اور معمولی اضافے کی وجہ سے خبریں بھی شاید نہ بنتی ۔
سورس:پاک رپورٹ ڈاٹ پی کے