’یہ تحفہ نہیں آپ کا کام ہے‘ گلوکار طلحہ انجم کی حکومتِ سندھ پر تنقید

کراچی (پاکستان نیوز آن لائن) ریپر طلحہ انجم نے حکومتِ سندھ پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے اُس بیان پر ردِ عمل دیا جس میں "شاہراہِ بھٹو” کو کراچی کے عوام کے لیے پیپلز پارٹی کی حکومت کا "تحفہ” قرار دیا گیا تھا۔

طلحہ انجم نے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی تحفہ نہیں بلکہ حکومت کا کام ہے، جو اسے عوام کے لیے انجام دینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ 15 سالوں سے سندھ میں بدترین طرزِ حکمرانی دیکھ رہے ہیں، اور اب بھی حکومت کی جانب سے ایسے بیانات دینا باعثِ حیرت ہے۔

طلحہ انجم، جو اپنے تلخ اور براہِ راست اندازِ بیان کے لیے جانے جاتے ہیں، اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر عوامی مسائل کیلئے آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور کئی صارفین نے حکومتِ سندھ کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ان کی حمایت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.