پیپلزپارٹی کی مقامی خاتون رہنما ثمرا بتول کو ان کے دفتر میں گھس کر قتل کردیا گیا

بھکر(ویب ڈیسک) پنجاب کے سرحدی شہر میں پیپلزپارٹی کی مقامی رہنما ثمرا بتول کو ان کے دفتر میں گھس کر قتل کردیا گیا، دفتر میں موجود دیگر دو افراد بھی نشانہ بن گئے تاہم خوش قسمتی سے ثمرا بتول کا تیرہ سالہ بیٹا محفوظ رہا۔
ملز ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت ثمرا بتول، ثنااللہ اور عرفان کے نام سے ہوئی ہے ۔ واقعےکی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی اور پیپلزپارٹی کے دفترکوسیل کرکے سرگودھا سےفرانزک ٹیم کو طلب کرلیا جبکہ مقتولہ کے بیٹے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتار کر نےکاحکم دےدیا۔

سورس: پاک رپورٹ ڈاٹ پی کے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.