پاکستانی گلوکار عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ٹوٹ گئی

لاہور (پاکستان نیوز اردو)پاکستانی گلوکار عاصم اظہر اور ان کی منگیتر اداکارہ میرب علی کی منگنی ٹوٹ گی ہے جس کے بعد دونوں نے راہیں جدا کرلیں۔
عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری اپ لوڈ کرتے ہوئے منگیتر میرب علی سے علیحدگی کا اعلان کیا اور فینز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ہم ایک ذاتی بات آپ سے شیئر کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے فینز او دوستوں کاحق ہے’۔
عاصم اظہر نے بتایا کہ کافی سوچ و بچار اور غور و فکر کے بعد میں نے اور میرب نے باہمی رضامندی سے الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ ہم نے خوبصورت لمحات شیئر کیے اور ایک مشترکہ مستقبل کی امید رکھی، لیکن زندگی ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلتی۔
انہوں نے فینز سے گزارش کی کہ وہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔