مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چودھری تنویر گرفتار

راولپنڈی (پاکستان نیوز اردو) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے احاطے سے پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چودھری تنویر کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق جسٹس صداقت علی خان نے چودھری تنویر کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا، چودھری تنویر چوہدری عدنان قتل کیس کے مقدمے میں نامزد ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چودھری تنویر نے چودھری عدنان قتل کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی، چودھری عدنان قتل کیس کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے۔