رجب بٹ پر زیادتی کا الزام لگ گیا، مقدمہ درج 

لاہور (ویب ڈیسک) یوٹیوبر رجب بٹ ( Rajab Butt) کے پاکستان واپسی کے بعد بھی ستارے گردش میں ہیں اور اب کی بار زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ  مقدمہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ شرافت (Ayesha Sharafat) کی درخواست پر لاہور کے تھانہ نواب ٹاؤ ن میں درج کیا گیا ہے جس  میں رجب بٹ، مان ڈوگر (Maan Dogar)، جواد حیدر، جہانگیر  بٹ (Jahangir Butt)اور سلمان حیدر کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کی گئی اور نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
سورس: پاک رپورٹ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.