بہترین موقع ، "رائیٹ ٹو بی ابیلڈ ‘‘ سکول میں سپیشل بچوں کے داخلے شروع

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) اپنے سپشل بچوں کے لیے معیاری تعلیمی ادارہ کی تلاش والدین کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے لیکن اب خیابان امین، لیک سٹی، فضائیہ، ڈی ایچ اے رہبر ، ایڈن لین ولاز اور ایڈن آباد کے رہائشیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ’’رائیٹ ٹو بی ایبلڈ‘‘ سکول میں داخلے شروع ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ ادارہ آٹزم، سیکھنے کے عمل کی معذوری، سماعت سے محرومی، دانشورانہ معذوری اور ڈاؤن سنڈروم کے شکار بچوں کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے جہاں پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ ساتھ، رویوں میں بہتری، تقریر تھراپی، نفسیاتی مشاورت اور خصوصی تعلیم پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔
15 ڈی منور چوک ایڈن آباد ایکسٹینشن لاہورمیں موجود یہ ادارہ نامور ماہرتعلیم کی نگرانی میں معاشرے کی خدمت کے لیے پرعزم ہے اور اپنے شعبے میں ماہراساتذہ کی خدمات لی گئی ہیں تاکہ سپیشل بچوں کے بھی معاشرے میں اپنا لوہا منوانے کاکوئی موقع ہاتھ سے نہ جاسکے ۔