بگ بیش لیگ میں بابراعظم کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی بھی دھوم مچ گئی

لاہور (پاکستان نیوز آن لائن) قومی ٹی20 ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بھی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) فرنچائزز کی جانب سے مانگ بڑھنے لگی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کیلئے انٹرنیشنل پلئیرز کا ڈرافٹ آج (جمعرات) کو ہونا ہے، جس میں شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب، حسن علی، ابرار احمد جیسے اسٹار کرکٹرز نے اپنے ناموں کی رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔
پلئیرز ڈرافٹ سے قبل ہی سڈنی سکسرز نے بابراعظم کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔
ادھر بابراعظم کی بگ بیش لیگ میں آمد کے ساتھ ہی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے، کئی معروف فرنچائزز انہیں اسکواڈ کا حصہ بنانے میں دلچسپی دکھا رہی ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کے 74 کھلاڑیوں نے بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.