ایک ماہ کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت پونے 2 روپے بڑھی

کراچی(پاکستان نیوز آن لائن) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ماہ میں امریکی ڈالر پونے دو روپے مہنگا ہوا،انٹر بینک میں بھی امریکی ڈالر ایک روپے 69 پیسے مہنگا ہوچکا۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق ایک ماہ میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر283.75روپےسےبڑھ کر285.50روپےکاہوگیا،انٹربینک میں بھی ایک ماہ میں امریکی ڈالر1روپے69پیسےمہنگاہوگیا،انٹربینک میں ایک ماہ میں ڈالر281.81روپےسےبڑھ کر 283.50 روپےکاہوگیا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کےمطابق حالیہ دنوں میں ایران اسرائیل جنگ کے باعث ڈالر کی مانگ بڑھی، درمداکنندگان گھبراہٹ میں اپنی ایل سیزجلدمیچور کرا رہے ہیں، جس سےڈالرکی طلب بڑھی،سٹیٹ بینک بھی کھلی مارکیٹ سے مسلسل ڈالر خرید رہاہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.