آسمان سے گرا ، کھجورمیں اٹکا، 6 ممالک کی فضائی حدود بند، ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے بھارت نئی مصیبت میں پھنس گیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستان نے کشیدگی کے بعد سے بھارت(india) کے لیے اپنی فضائی حدود(Air Space) بند رکھی ہے جس کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز(indian airlines) کو اضافی آپریشنل لاگت کا سامنا ہے اور اب آسمان سے گرا کھجو ر میں اٹکا کے مصداق ایران اسرائیل جنگ(iran israel war) کی وجہ سے کئی ممالک کی فضائی حدودکی بندش کی وجہ سے فلائیٹ آپریشن متاثر ہونے یا انڈسٹری کو مالی نقصانات کا خدشہ لاحق ہوگیا۔

تفصیل کے مطابق ایران اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے 6 ممالک کی فضائی حدود مسلسل بند ہے جس کی وجہ سے پاکستان(Pakistan) کا فلائٹ آپریشن زیادہ متاثر نہیں ہوا تاہم بھارت کی 30 پروازوں کے رخ موڑنا پڑے اور درجنوں پروازیں(Flights) منسوخ کردی گئیں۔
گزشتہ رات اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی فضائی حدود ہر نوعیت کی پروازوں کیلئے بند کی گئی تھی، عراق (Iraq)نے بھی اپنی فضائی حدود بند کردی تھی۔  اردن (Jordon) نے بھی فضائی حدود بند کرنے کا نوٹم جاری کیا گیا، شام اور لبنان کے بعد اسرائیل نے بھی جوابی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر اپنی فضائی حدود مکمل بند کر رکھی ہے۔

اب امریکا (USA)سے بھارت کی پروازیں کینیڈا سے ہوکر روس، منگولیا، چین، میانمار سے ہوکر بنگلا دیش کے روٹ سے منزلوں تک پہنچ رہی ہیں، جدہ سے 15 گھنٹے کی پرواز کو 3 گھنٹے سے زائد اضافی لگ رہے ہیں۔

سورس: پاک رپورٹ ڈاٹ پی کے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.